اسلام آباد: ميئر شیخ انصرعزیز نے حکومتی رویے کیخلاف احتجاجاً استعفیٰ دے ديا، ان کی مدت کے خاتمے میں چار ماہ باقی تھے۔ وفاقی حکومت نے 2 بار ریفرنس دائر کرکے وفاقی دارالحکومت کے میئر کو عہدے سے ہٹایا تھا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام کے میئر شیخ انصر عزیز نے حکومت کے رویئے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دیا، ان کے عہدے کی میعاد ختم ہونے میں 4 ماہ باقی تھے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے میئر اسلام آباد کے خلاف دوبار ریفرنس دائر کرکے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا۔ دونوں بار میئر شیخ انصر کوعدالت نے عہدے پر بحال کیا۔
میئر کے خلاف نیب میں کرپشن کیسسز بھی چلے جن میں میئر بے گناہ ثابت ہوئے ، تاہم اب وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
ان کے عہدے کی مدت میں ابھی 4 ماہ باقی تھے۔ شیخ انصر عزیز نے استعفی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروادیا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں