اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے اربوں روپے مالیت کے تحائف لینے اور دینے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

نیب رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بیوی بچوں کو 24 کروڑ 22 لاکھ 77 ہزار 400 روپے تحائف میں دئیے،  شہباز شریف نے اپنے صاحبزادوں سے 4 کروڑ 26 لاکھ 80 ہزاد 6 سو 78 روپے تحفے میں وصول کیے، شہباز شریف نے نصرت شہباز کو 749 کنال اراضی مختلف موضوعات کی تحفے میں دی۔

شہباز شریف کو والدہ سے 867 کنال 18 مرلے جب کہ والد سے 748 کنال 19 مرلے کی قیمتی اراضی تحفے میں ملی۔ شہباز شریف نے 2015 میں تہمینہ درانی کو ڈیفینس میں دو کروڑ چالیس لاکھ کا پلاٹ تحفے میں دیا جب کہ تہمینہ درانی کو ہری پور میں ایک کاٹیچ اور ایک ولا بھی خرید کردیا جس کی مالیت ایک کروڑ تریسٹھ لاکھ روپے ہے۔

سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے 12-2011 میں سلمان شہباز کو 17 کروڑ 12 لاکھ 48 ہزار 200 روپے جب کہ حمزہ شہباز کو شہباز شریف 15-2013 میں 3 کروڑ 7 لاکھ روپے تحفے میں دے چکے ہیں۔

واضح رہےکہ 28 ستمبر کو نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس میں شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا، جو اب 14 روزہ جسمانی ریمانڈ نیب کی حراست میں ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top