پاکستان اسنوکر فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائنل محمد سجاد نے جیت لیا ہے۔

سابق عالمی چیمپئن اور سابق ایشین چمپئین محمد سجاد نے منگل کو کھیلے گئے چمپئن شپ کے فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد حارث طاہر کو شکست دیکر نیشنل بینک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

ایونٹ کی اختتامی تقریب میں  پاکستان اسنوکر فیڈریشن کے صدر منور شیخ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

چیمپئن شپ جیتنے پر محمد سجاد کو خوبصورت ٹرافی اور ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم جبکہ رنر اپ حارث طاہر کو ٹرافی اور 40 ہزار روپے کی انعامی رقم ملی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top