تفصیلات کے مطابق آصف زرداری پر نیب کے 2 مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ جب کہ عدالت کی جانب سے فیصلے کی کاپیاں بھی ملزمان کو فراہم کی گئیں۔
احتساب عدالت نے پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر زرداری کو طلب کر رکھا تھا۔ آصف زرداری احتساب عدالت کے جج اعظم خان کی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران سابق صدر آصف زرداری نے دونوں ریفرنسز میں صحت جرم سے انکار کیا۔ اس موقع پر احتساب عدالت اسلام آباد نے دونوں مقدمات میں نیب حکام کو زرداری کیخلاف شواہد پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ ملزم خواجہ انور مجید پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔
یاد رہے گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت اسلام آباد نے غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری بھی جاری کیے۔ منی لانڈرنگ اور توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں