سندھ بھر میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 مریض انتقال کرگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج 282 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ 304 نئے کرونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری کرونا وائرس سے متعلق یومیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں کرونا کے مزید 9 ہزار 94 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 304 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، سندھ میں مجموعی طور پر اب تک کرونا کے 14 لاکھ 35 ہزار 330 ٹیسٹ کئے جاچکے جن میں ایک لاکھ 39 ہزار 195 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 282 مریض صحتیاب ہوگئے، مجموعی طور پر صحتیاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 113 ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ وائرس سے مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد سندھ میں مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 2535 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تین لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کرچکی جبکہ 6 ہزار 535 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، اب تک صحتیاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ ایک ہزار سے زائد ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top