ذرائع کے مطابق داکوٹی نامی اس کمپنی نے ملٹی سٹراڈا وی 4 موٹرسائیکل کی پروڈکشن شروع کی ہے جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ اس کے اگلے اور پچھلے حصے میں راڈار ٹیکنالوجی نصب ہے۔داکوٹی ایک اور کمپنی بوسچ کے ساتھ مل کر اس راڈار سسٹم پر کام کررہی تھی۔
ہر راڈار کا وزن 190 گرام ہے اور ان کا حجم ایک ایکشن کیمرے جتنا ہے، تو اس راڈر سسٹم سے موٹرسائیکل کے وزن یا حجم پر کوئی خاص اثرات مرتب نہیں ہوتے۔
موٹرسائیکل کے فرنٹ پر موجود راڈار اڈاپٹو کروز کنٹرول کو ان ایبل کرتا ہے جس سے وی 4 کو سڑک پر دیگر سواریوں سے خودکار طور پر فاصلہ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
موٹرسائیکل کے فرنٹ پر موجود راڈار اڈاپٹو کروز کنٹرول کو ان ایبل کرتا ہے جس سے وی 4 کو سڑک پر دیگر سواریوں سے خودکار طور پر فاصلہ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
یہ راڈار اس وقت متحرک ہوتا ہے جب موٹرسائیکل کی رفتار 30 سے 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہوتی ہے۔
موٹرسایکل کے پچھلے حصے میں موجود راڈار ان گاڑیوں کی نشاندہی کرتا ہے جو موٹرسائیکل چلانے والوں کے بلائنڈ اسپاٹ پر ہوتی ہیں۔
یہ سسٹم اس وقت آپ کو آگاہ کرتا ہے جب دیگر گاڑیاں تیزرفتاری سے موٹرسائیکل کی جانب بڑھ رہی ہوتی ہیں۔
کمپنی کے مطابق راڈار ٹیکنالوجی موٹرسائیکل چلانے والے کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ممکنہ حادثوں سے بچائے گی۔
کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکل کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
بس اتنا بتایا کہ اس میں ایک نیا، ہلکا اور کامپکیٹ وی 4 انجن دیا جارہا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں