سوگت: نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے ترک ڈرامہ سیریل کے مشہور کردار ’ارطغرل غازی‘ کے مزار پر حاضری دی۔ 

پاکستان میں آج کل ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کے خوب چرچے ہیں، اسلامی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے کے ہر کردار کو پاکستان میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے، یہی نہیں قومی اداکار بھی ترک اداکاروں کے مداحوں میں شامل ہیں تاہم یاسر حسین سمیت شوبز سے وابستہ چند شخصیات ترک اداکاروں کو ملنے والی شہرت سے خوش نہیں اور وہ آئے دن انہیں تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

ترکی میں موجود پاکستان کے اداکار عدنان صدیقی نے سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھنے والے ارطغرل غازی کے مقبرے پر حاضری دی۔ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل پاکستان میں ایک بڑی تعداد میں ارطغرل غازی کے مداح موجود ہیں اور ہر ایک ان سے متعلق بہت کچھ جاننا چاہتا ہے لہٰذا میں اسی سلسلے میں آج ارطغرل غازی کے مقبرے پر حاضری دینے آیا ہوں۔


View this post on Instagram

One must be marooned on an island to not know about Ertuğrul Ghazi now that he’s moved out of boring history books to the legendary Turkish series Ertuğrul. So much is the frenzied fan following in Pakistan that the period drama captures most of the conversations these days. So here I was, at the tomb of the great Ertuğrul in Söğüt who can be loosely attributed as the founder of Ottoman Empire going by historical events. Ertuğrul, the chieftain of Kayi tribe, the man who championed the cause of Islam, wished for a prosperous and safe state for Muslims and non-Muslims alike and whose regime was based on the tenets of justice and fair play. Multiple thoughts crisscrossed my mind as I took in the beauty and the simplicity of the mausoleum. I had expected a grand monument to celebrate the great Ertuğrul, man of commanding authority, and a greater legacy. And here was a tomb that spoke volumes of the chief’s life but didn’t need to rely on grandiosity. Humbled. . . . . #ertugrulgazi #history #legacy #Turkeydiaries @drkashifhansari

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) on

 بعد ازاں عدنان صدیقی نے مزار پر حاضری کے بعد ان کی قبر پر فاتحہ بھی پڑھی اور ان کے ساتھ موجود ٹور گائیڈ انہیں دیگر قبروں کے بارے میں بھی بتاتے رہے، جن میں اکثریت ’ارطغرل غازی‘ کے ساتھ شہید ہونے والے سپاہیوں کی تھی۔ اس سے قبل عدنان صدیقی دورہ ترکی میں ’ارطغرل غازی‘ کے چند کرداروں سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔

خیال رہے پاکستانیوں کی جانب سے بے پناہ محبت کے اظہار کے بعد ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کے تمام کردار پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں  جب کہ حال ہی میں ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن الپ  کا کردار ادا کرنے والے جاوید چتین گونر اسلام آباد آئے تھے۔

واضح رہے ترک ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ پی ٹی وی پر اردو ترجمہ کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے جہاں اس کا دوسرا سیزن شروع ہوچکا ہے۔ اسلامی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے جو ’ارطغرل غازی‘ نامی مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top