آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائی کی۔ اس دوران 2 مطلوب دہشت گرد مارے گئے جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے 2 روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان ہی کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک دہشت گرد بارودی سرنگوں کا اور دوسرا آئی ای ڈیز تیار کرنے کا ماہر تھا۔
دہشتگردوں کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ دہشتگرد مقامی لوگوں کے قتل، اغوا اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں میں طھی ملوث تھے۔
یاد رہے رواں سال جنوری میں سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 2جوان شہید ہوگئے تھے، شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل تھے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں