لاہور: وزیر اعظم عمران خان سے کرکٹ کھلاڑیوں کی ملاقات کا معاملہ حل ہو گیا، مصباح الحق اور اظہرعلی کا کہنا ہے کہ کوٹ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی تاہم پی سی بی حکام نے آئندہ احتیاط کرنے کی ہدایت کر دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور اظہر علی نے گزشتہ تین روز کے دوران پی سی بی عہدیداران سے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق مصباح الحق اور اظہر علی کی چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جن میں دونوں سے وزیراعظم سے ملاقات کے حوالے سے بریفننگ مانگی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور اظہر علی نے  موقف اپنایا کہ کوٹ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی ،صرف ڈیپارٹمنٹ کرکٹ پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ بند ہونے سے بہت سے کرکٹرز بے روزگار ہوتے دیکھے۔ کرکٹ بورڈ کی قیادت نے مصباح اور اظہر علی کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top