ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ موجودہ قانون نے سیلز ٹیکس کو پوری سیل ویلیو پر وصول کیا جو سخت اور زیادتی تھا۔ تاجر برادری کی درخواست پر جو اس طرح کے کاروبار میں مصروف ہیں اور ملک کے بڑے چیمبرز آف کامرس کی حمایت حاصل کرنے کے بعد فنانس ایکٹ میں ریلیف فراہم کرنے اور سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کی تجدید کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک شق شامل کی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیمبرز آف کامرس سے مل کر فنانس ایکٹ میں ترمیم کیلئےمشاورت کی گئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت کی حوصلہ افزائی کیلئےشق کااضافہ کیا یہ آسانی صرف سیلزٹیکس میں رجسٹرڈ افراد کے لئے ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سیلزٹیکس عائد کردہ ویلیو ایڈیشن کا17فیصدہے، غیر رجسٹرڈ افراد گاہک سے سیلزٹیکس کامطالبہ نہیں کر سکتے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایکٹ میں ترمیم کےبعدقوانین کوحتمی شکل دی گئی ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں