امریکہ کا بھارت کی مدد کے لئے فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت اور چین کے درمیان جاری سرحدی تنازعے پر امریکہ کی جانب سے بھارت کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان تنازعے میں امریکہ نے ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیاء میں اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ چینی فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے اس کی افواج مناسب طور پر موجود ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ردعمل سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ ویتنام ، انڈونیشیا ، ملیشیا ، فلپائن اور بحیرہ جنوبی چین جیسے ممالک کے لئے خطرہ ہیں، اس لئے ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ امریکی فوج کو درست موقع پر مثبت نتائج کے لئے استعمال کیا جائے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں