.مسلم لیگ 'ن' نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد جمع کرا دیا



مسلم لیگ نون کی رکن حنا پرویز بٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔
 قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک 25 روپے اضافہ کر دیا ہے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاؤن کے باعث عام آدمی پہلے ہی مسائل کا شکار ہے، حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔
قرار داد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہیں، اپوزیشن اس اضافے کے خلاف اسمبلیوں کے اندر اور باہر احتجاج کرے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا جس کا اطلاق 26 جون 2020ء سے ہو گیا یعنی یکم جولائی سے 4 دن پہلے ہی نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا۔
جمعے کو وزیرِ اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی سمری منظور کرلی جس کے بعد وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top