انگلینڈ جانیوالے کھلاڑیوں اورمینجمنٹ اراکین کا فیصلہ آج ہوگا


پاکستانی اسکواڈ کل 80 فرسٹ کلاس نشستوں والے خصوصی طیارے سے انگلینڈ روانہ ہوگا.
‏ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کل انگلینڈ جانے والے پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج کرے گا.
واضح رہے کہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں منفی آنے والے کھلاڑی اور مینجمنٹ کے اراکین ہی انگلینڈ جا پائیں گے۔ مثبت آنے والے 10 کرکٹرز اور مینجمنٹ کے ایک رکن انگلینڈ نہیں جا سکیں گے کیونکہ پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں مثبت آنے والوں کا دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر بھی سفر نہیں کر سکیں گے۔
18 کرکٹرز اور مینجمنٹ کے 11 اراکین کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے رزلٹ آج آئیں گے جبکہ 5 ریزرو کرکٹرز کے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹس کا اعلان آج ہوگا
ذرائع کے مطابق اگر مزید کسی کرکٹر کا مثبت ریزلٹ نہ آیا تو پاکستان ٹیم 23 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو سکتی ہے ۔
واضح رہے کہ اسکواڈ کا انگلینڈ پہنچنے پر بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جائے گا ، پہلے مرحلےمیں پاکستان اسکواڈ وورسٹر میں 14 روز قرنطینہ مکمل کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے.

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top