برطانوی کمپنی ایسٹن مارٹن نے جدید ترین پاور بائیک متعارف کرا دی




غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایسٹن مارٹن نے ’ اے ایم بی 001‘ نامی پاور بائیک کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ فرانس میں جدید ترین موٹر سائیکل کی ریسنگ ٹریک پر ٹسٹنگ کی گئی ہے۔
اے ایم بی 001 میں ایک سواسی ہارس پاور کا ٹربو انجن استعمال کیا گیا ہے جو 186 میل فی گھنٹہ کی رفتار سےبھاگنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایسٹن مارٹن کا کہنا ہے کہ  رواں سال کے آخر تک موٹر سائیکل کی ڈیلیوری شروع ہو جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ خوبصورت پاور بائیک کار کے برابر ہے۔
جس کی قیمت لگ بھگ 1 لاکھ یورو ہے جو پاکستانی کرنسی میں قیمت ایک کروڑ ستاسی لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top