پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں. شہباز گل



پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یقین رکھیے عمران خان کی حکومت عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے، پیٹرول کی قیمت بھارت میں 180روپے، جاپان 196، بنگلا دیش 174 اور چین میں 138روپے ہے ۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل وقت میں مشکل فیصلہ لیا جو ملکی معیشت کے لیے ضروری تھا، حکومت نے عوامی ریلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے سفارش کی گئی قیمتوں سے کم اضافہ کیا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول کے لیے 58 روپے اور ڈیزل کے لیے 24.31 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
Next
Newer Post
Previous
This is the last post.

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top