وزیراعظم عمران خان پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کے شدید ردِعمل پرمتحرک ہو گۓ ہیں۔


عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر معاشی ٹیم سے رابطہ کرلیا ہے،عوام کو پریس کانفرنس میں حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کے تاریخی اضافے پر عوام کی طرف دیے جانے والے ردعمل پر وزیراعظم عمران خان متحرک ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر عمرایوب اور معاون خصوصی ندیم بابر کو ہنگامی پریس کانفرنس کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا گیا اس حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کو زیادہ ہائی لائٹ کریں۔ندیم بابر کو خطے کے دوسرے ممالک سے تقابلی جائزہ کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انتہائی کم ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top