مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 169 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 169 رنز پر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے277 رنز درکار ہیں۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے 137 رنز 8 کھلاڑیوں کے نقصان کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا تو یاسر شاہ نے انگلش بولرز کے سامنے مزاحمت کی۔ یاسر شاہ، نسیم شاہ اور محمد عباس نے ٹیم کے لیے آخری 2 وکٹوں پر قیمتی  32 رنز جوڑے اور ٹیم کے اسکور کو 169 تک پہنچا دیا۔

اس وقت کریز پر ووکس 56 جبکہ بٹلر 54 رنز بنا کر موجود ہیں۔ پانچ وکٹوں کے نقصان کے باوجود انگلیڈ نے دفاعی حکمت عملی کو چھوڑ کر جارحانہ انداز اختیار کیا ہوا ہے تاکہ ہدف کا تعاقب ممکن بنایا جا سکے۔ اس وقت دونوں بلے باز اپنی کوشش میں کامیاب نظر آ رہے ہیں۔ اس وقت انگلینڈ کا پانچ وکٹوں کے نقصان پر 216 سکور ہے۔

انگلینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جو روٹ تھے جنھوں نے 42 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بابر اعظم کو سلپ میں کیچ پکڑا بیٹھے۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بین سٹوک نو رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ڈوم سبلی 36 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان پر لیگ سپنر یاسر شاہ نے اپنا جادو چلایا۔

انگلینڈ کی جانب سے روری برنس اور ڈوم سبلی نے اننگز کا آغاز کیا۔ اس وقت تک 36 اوورز کا کھیل ہو چکا ہے۔

کھانے کے وقفے کے بعد سے شروع ہونے والے کھیل میں یاسر شاہ نے برطانوی بلے بازوں پر دباؤ بڑھا رکھا ہے جبکہ انگلینڈ کے بلے باز دفاعی بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے بولنگ کا آغاز کیا۔ انگلیڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی روری برنس کو محمد عباس نے دس رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top