ریاض: حج کے دوران ایسی تصویرمنظرعام پرآئی جس میں مطافِ کعبہ میں تنہا خاتون عبادت میں مصروف عمل ہے جو کسی معجزے سے کم نہیں۔

منیٰ میں جمرات پل پر حجاج کرام کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد حجاج کرام خانہ کعبہ میں ’طواف زیارہ‘ یعنی الوداعی طواف کر رہے ہیں۔
کورونا وبا کے باعث رواں سال علامتی حج کیا گیا اوراس دوران دلچسپ و منفرد مناظرعکس بند ہوئے جوعام حج میں نا ممکن ہوتے ہیں جہاں ہرجگہ ایک جم غفیرنظرآتا ہے۔کچھ ایسی تصاویر بھی سامنے آئیں جنہیں دیکھ کرہرمسلمان کے دل میں چاہ پیدا ہوئی اس کوبھی یہ پرسکون لمحات نصیب ہوں۔ اسی طرح حج کے دوران لی گئی ایک ایسی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون کو دنیا کی خوش قسمت ترین خاتون قرار دیا جارہا ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون خانہ کعبہ کے سامنے اکیلی عبادت میں مصروف ہیں اوراس وقت ان کے سوا مطافِ کعبہ میں کوئی دوسرا شخص دکھائی نہیں دے رہا۔

ایسے منفرد لمحات حضرت آدم علیہ السلام کے روئے زمین پر آنے کے بعد شاذونادر ہی رونما ہوئے ہیں کہ کسی مومن نے تنہا کعبہ کا طواف کیا ہو۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں امسال کورونا  کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج ادا کیا گیا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top