مقبوضہ کشمیر کے یک طرفہ الحاق اور بھارتی محاصرے کو ایک برس مکمل ہونے پر پاکستان نے یادگاری ٹکٹ جاری کردیا کیا ہے۔
وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیر مواصلات مراد سعید نے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی۔ شبلی فراز نے کہا کہ ڈاک ٹکٹ کے اجرا کا مقصد دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ مودی نے پانچ اگست کو ہندوتوا نظریے کے تحت یک طرفہ اقدام اٹھایا، ڈاک ٹکٹ دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو اجاگر کرے گا۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جس اندازمیں کشمیرکا مسئلہ لڑا اس کی مثال نہیں ملتی ،وزیراعظم کے اقدامات کے باعث دنیا میں مسئلہ کشمیر دوبارہ اجاگر ہوا،عالمی اداروں نے بھی بھارتی اقدامات پر تنقید کی، اس موقع پر مراد سعید نے کہا کہ ڈاک ٹکٹ میں زنجیر کا مطلب پورے کشمیر کو محاصرے سے دنیا سے کاٹ دینا ہے، کشمیر ہماری شہہ رگ ہے یہ ٹکٹ جہاں پہنچے گا بھارتی مظالم کو بے نقاب کرے گا۔
وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پانچ اگست کو یوم استحصال کشمیر بھرپور اندازسے منایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے موثر انداز میں کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائی، پوری قوم پانچ اگست کو پاکستانی اور کشمیری پرچم لہرائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ مودی نے پانچ اگست کو ہندوتوا نظریے کے تحت یک طرفہ اقدام اٹھایا، ڈاک ٹکٹ دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو اجاگر کرے گا۔ سری نگر ہائی وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ اسے روڈ ٹو سری نگر بھی کہا جاسکتا ہے، ہماری اگلی منزل سری نگر ہے۔


Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں