ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اور جدید ملائیشیا کے بانی مہاتیر محمد نے ایک بار پھر مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھادی۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں کہا کہ خاموش رہنا کوئی آپشن نہیں ہے، انسانیت کیلئے آواز اٹھانے کو ترجیح دی، اپنے پچھلے بیانات پر کوئی افسوس نہیں۔
کشمیر کی آئینی حیثیت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب میں مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اب جبکہ میں وزیراعظم نہیں رہا مجھے کشمیر پر بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا، کشمیر پر بات کرنے پر کوئی بائیکاٹ کی دھمکی نہیں دے سکتا ہے، پچھلے بیانات کے بعد بھارت سے برآمدات پر اثر پڑا لیکن افسوس نہیں ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی بربریت کیخلاف بات کرنے پر مہاتیر محمد شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہاتیر محمد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کی شدید مذمت کی۔
عمران خان نے کہا کہ ہم ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کشمیر کے عوام کی حمایت پر شکر گزار ہیں، مہاتیر محمد نے بھارت کے غیر آئینی اقدامات کا سال مکمل ہونے پر تقریب میں بات کی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں