جاپان نے مالی سال 2020 کے لئے انسانی وسائل کی ترقی کے سکالرشپ منصوبے کیلئے پاکستان کو اکتیس کروڑ اَسی لاکھ جاپانی ین کی امداد فراہم کی ہے۔

امداد کیلئے دستاویزات کا تبادلہ اور مذاکرات کے ریکارڈ پر اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری نوراحمد اور جاپان کے سفیر مستوداکونینوری نے اسلام آباد میں دستخط کئے۔

مالی سال 2020 کے منصوبے پر عملدرآمد کے بارے میں معاہدے پر بھی جاپان کے بین الاقوامی تعاون کے ادارے کے چیف نمائندے شیگیکی فروٹا اور اقتصادی امور ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری رحمان شاہ نے دستخط کئے۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top