پنجاب کے شہر مریدکے کے علاقہ خراباں ٹاؤن میں زمین کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی اور اس کی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
عید کے پہلے روز مین کے تنازع پر بھائیوں میں جھگڑا ہوا تھا جو بڑھتےبڑھتےخونریزی میں تبدیل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق خراباں ٹاؤن میں مقتول صداقت اور اس کے بھائی میں زمین کے تنازع پر جھگڑا چلا آ رہا تھا۔
گزشتہ روز مقتول صداقت کے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی اور اس کی بیوی کو قتل کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت صداقت کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ملزم وردات کے بعد سے فرار جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کرکے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں