مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ شروع ہو گیا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت پر انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
انگلینڈ نے کورونا وائرس کے سائے میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلی اور اب پاکستان کے خلاف سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جارہا ہے۔
اظہر الیون میں 2 لیگ اسپنرز شہاب خان اور یاسر شاہ اور 3 فاسٹ باؤلر شامل ہیں، فواد عالم ایک مرتبہ پھر فائنل الیون میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ان کی تیاری مکمل ہے۔ اسکواڈ میں اظہر علی کے علاوہ بابر اعظم، اسد شفیق، عابد علی، فواد عالم، امام الحق، کاشف بھٹی، رضوان،عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
عابد علی سولہ رنز، کپتان اظہر علی صفر پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ شان مسعود کی محتاط بلے بازی جاری ہے۔ بارش کے باعث کچھ وقت تک کھیل روکنا بھی پڑا۔ میچ میں پہلی بار نو بال کا اختیار ٹی وی امپائر کے سپرد کیا گیا۔
واضح رہے کہ کرونا کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلی بار ایکشن میں آئی ہے، کرونا وائرس کے باعث کرکٹ فینز کے لیے گراؤنڈ کے دروازے بند ہیں، فینز کہتے ہیں ہم گھر سے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں، قومی ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی۔
چاچا کرکٹ سمیت متعدد سپر فینز نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں