وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی مظفرآباد میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ دوران ملاقات مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور 5 اگست کے اقدامات کے حوالے سے تبادلہء خیال کیا گیا ۔
شاہ محمود قریشی نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات میں کہا کہ آج کا دورہ اپنے نہتے مظلوم کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آج پاکستان کی تمام سیاسی قیادت، جملہ سیاسی جماعتیں، مسلح افواج اور پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ آپ تکلیف دہ مراحل سے گزر رہے ہیں مگر آپ تنہا نہیں۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ آپ تکلیف دہ مراحل سے گزر رہے ہیں مگر آپ تنہا نہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں