وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و استحکام کیلئے کی جانے والی کاوشوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو بھارت کی جانب سے غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور نفرت انگیز پالیسیوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بھارت کی یکطرفہ اور غیر قانونی کارروائیوں کے ایک سال کی تکمیل پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہونے والی بحث میں امریکی شریک ہونے پر مائک پومپیو کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی بات چیت نے ایک بار پھر جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کی تصدیق کردی۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن ، خوشحالی اور استحکام کو فروغ دینے کے مقصد سے دوطرفہ تعلقات اور پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں