ترک صدر رجب طیب اردگان اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے اہداف ایک ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ترکی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی دہرایا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہفتہ یکم اگست کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں سربراہان نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارک دی۔ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو آیا صوفیہ کھولنے پر بھی مبارک دی۔ اور انہیں بتایا کہ آیا صوفیہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کو لاکھوں پاکستانیوں نے ٹی وی پر براہ راست دیکھا۔
ترکی کے صدر اور وزیراعظم پاکستان نے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ترک صدر رجب طیب اردوان کی کوششوں کی تعریف کی۔ ٹیلفونک رابطے کے دوران عمران خان نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کو مدد فراہم کرنے پر ترکی سے اظہار تشکر کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے معاشی ترقی اور انسانی زندگیوں کو بچانے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ادویات کی مشترکہ تیاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے تمام باہمی معاملات پر رابطہ میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔
دوسری جانب عید الاضحیٰ کے موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کر کے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، صدر عارف علوی نے بھی ترک ہم منصب کو عید کی مبارک باد دی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے ترک صدر کو آیا صوفیہ کھولنے پر بھی مبارک دی۔
انہوں نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کو کورونا کے خلاف جنگ میں معاونت فراہم کرنے پر ترکی کے رہنما کے کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماﺅں نے کہا کہ پا کستان اور ترکی میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں کمی خوش آئند ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر اردوان کے کشمیر پر پرزور اور واضح موقف پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ترک صدر رجب اردوان نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور ترکی کے اہداف ایک ہیں، ترکی کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا۔ دریں اثنا، ترک صدر نے عارف علوی کو کرونا کے خاتمے پر ترکی کے دورے کی دعوت دی۔


Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں