لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بھاری ہتھیاروں سے بدترین شیلنگ 

بھارتی فوج نے ایل او سی کے بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا، پاک فوج کا بھی منہ توڑ جواب.ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور لائن آف کنٹرول پر بدترین اشتعال انگیزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا.

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی اشتعال انگیز کاروائیوں میں گزشتہ کچھ عرصے سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بھارت ایک جانب چینی فوج سے بری طرح مار کھا رہا ہے، تو دوسری جانب پاکستان کیساتھ بھی مسلسل حالات کشیدہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top