لاہور: نہ میزبان ملک پاکستان کو پتہ اور نہ ہی ایشین کرکٹ کونسل نے فیصلہ کیا، اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ساروگنگولی نے از خود فیصلہ سناتے ہوئے ایشیا کپ کی منسوخی کا اعلان کر دیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساور گنگولی نے بتایا، کہ ستمبر میں شیڈولڈ ایشیا کپ منسوخ کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ ٹیم دسمبر میں سیریز کے لیے حکمت عملی بنا رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سارو گنگولی کے اس بیان پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جس میں ایونٹ کی منسوخی کے بارے میں بتایا گیا ہو۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top