ورلڈ اکنامک فورم نے وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کو چیمپئین فار نیچر کے اعزاز سے نواز دیا، پاکستان کوچیمپئن فارنیچرکا اعزاز ماحول دوست پالیسیوں کی بدولت دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کاعالمی سطح پر اعتراف کیا جانے لگا، عالمی ادارے نے پاکستان کو چیمپئین فارنیچر قرار دے دیا۔

ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو چیمپئین فار نیچر کے اعزاز سے نوازا ، پاکستان کوچیمپئن فارنیچرکااعزاز ماحول دوست پالیسیوں کی بدولت دیا گیا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو مراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں چیمپئن فار نیچر کا اعزاز وصول کرنے کی دعوت دی ہے ، ملک امین اسلم ورلڈ اکنامک فورم سےملنے والا عالمی اعزازوصول کریں گے، عالمی اعزاز کورونا کی وبا کے دوران ماحول دوست فیصلے کرنے پر دیا گیا۔

ورلڈاکنامک فورم کا کہنا ہے کہ کورونا وبا میں حکومت پاکستان نے درخت لگانے کی ہزاروں ملازمتیں دیں، پاکستان کے ماحول دوست اقدامات پوری دنیا کے لیے سبق ہیں، بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس بنانے، پلاسٹ بیگز پر پابندی بھی عالمی اعزاز کا باعث بنی۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کلین گرین پاکستان اوروزیر اعظم کی پالیسیوں کی بدولت عالمی اعزاز ملا، پاکستان کےاصل ’’چیمپئین فار نیچر‘‘وزیر اعظم عمران خان ہیں، آج پوری دنیاوزیراعظم کے وژن کومشعل راہ تسلیم کر رہی ہے، وزیر اعظم کے ماحول دوست وژن نےدنیا میں موسمیاتی خطرات کم کیے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top