مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں۔
مریم نواز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی جب کہ اس موقع پر پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات تھی جس کے باعث دھکم پیل ہوئی۔
عدالت کے باہرمریم نواز کو دھکم پیل سے بچاتے ہوئے گارڈ کی زودار کہنی کا نشانہ خود مریم بن گئیں۔
مریم نواز کے کہنی اس زور سے لگی کہ کچھ دیر وہ اپنا کندھا پکڑ ے رہیں اور اپنے شوہر کیپٹن صفدر کو پیش آئے واقعے کا بتایا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں کہنی بہت زور سے لگی، ویڈیو میں کہنی لگنے پر مریم نواز کی درد بھری چیخ بھی سنی جا سکتی ہے ۔ رش کے باعث کیپٹن(ر)صفدر اعوان بھی غصے میں آگئے اور کارکنان کو دھکے بھی دئیے۔
بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی پیشی کے موقع پر دھکم پیل #MaryamNawaz #maryamnawazinislamabad #Islamabad pic.twitter.com/iVFYEVqFDH
— Urdu News (@UrduNewsCom) September 23, 2020
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں