یروشلم: فلسطین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کی مذمت نہ کرنے پر علاقائی تنظیم عرب لیگ کی صدارت چھوڑ دی۔

فلسطین کو اگلے 6 ماہ تک عرب لیگ کے اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی لیکن آج رام اللہ میں پریس کانفرنس کے دوران فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے عرب لیگ کی صدارت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ فلسطین صرف موجودہ اجلاس کی صدارت کرے گا۔

یاد ر ہے کہ 9 ستمبر کو فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی کی صدارت میں عرب لیگ کے 22 رکنی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں فلسطین کی جانب سے اسرائیل عرب ممالک معاہدوں پر مذمتی قرار داد پیش کی گئی تھی جس پر رکن ممالک متفق نہیں ہوئے۔

اس کے بعد 15 ستمبر کو متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے، 

یاد رہے اس سے قبل 1979 میں مصر اور اردن 1994 میں اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ علاقائی تنظیم عرب لیگ میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، لبنان، لیبیا اور قطر سمیت 22 ممالک شامل ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top