کراچی: اداکارہ وماڈل حنا الطاف نے مرد حضرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بہنوں اور بیٹیوں کو محبت اور اعتماد کا ماحول فراہم کریں، ان کی رسی اس طرح نہ کھینچیں کہ رسی ہی ٹوٹ جائے ۔

 اداکارہ نے کہا کہ بے جا سختی کرنے سے بغاوت پیدا ہوتی ہے اور کچھ لڑکیاں چھپ کر برے کام کرنے لگ جاتی ہیں ،مجھ پر بھی اعتماد نہ کیا جاتا تو میں کچھ بھی نہ کر پاتی ۔ مجھے میرے بھائی نے نصیحت کی تھی کہ معیاری کام کرنا، پیسے کے پیچھے نہ بھاگنا، اسی پر عمل کرکے میں نے خود کو مضبوط کردار کی لڑکی ثابت کردیا ۔ بیٹیوں اوربہنوں پر اعتماد کریں ،وہ آپ کی عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گی۔

واضح رہے کہ حنا الطاف نے سخت محنت اور  ٹی وی ڈراموں میں شاندار اداکاری کے بعد اپنا لوہا منوایا ہے، ان کی شادی معروف شوبز سٹار آغا علی سے ہوئی جن سے متعلق حنا کہتی ہیں کہ علی سے شادی کے بعد زندگی بہت خوشگوار ہو گئی ہے،

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top