قاہرہ: مصر کے شہر قاہرہ کے قریبی قصبے میں ایک دیہاتی نے دوستوں کے ساتھ بیٹھے مذاق مذاق میں موبائل فون نگل لیا تھا جسے 7ماہ بعد دو گھنٹے طویل آپریشن کرکے نکالا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی ہسپتال کے ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ حسن ارشاد نامی مریض کی عمر 28 سال ہے اور وہ دیہی علاقے القیوبیہ کا رہنے والا ہے ۔اس شخص کو سینے اور پیٹ میں شدید تکلیف محسوس ہوئی جس پر وہ ہسپتال پہنچا جہاں اس کا مکمل چیک اپ کیا گیا، ڈاکٹرز نے ایکسرے کروایا تو حیرت انگیز طور پر اس کے سینے میں موبائل فون کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
ڈاکٹروں نے حسن ارشاد کو آپریشن کا کہا جس پرماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے دو گھنٹے طویل آپریشن کیا جو کامیاب رہا اور اس کے سینے سے موبائل فون نکال لیا گیاہے ۔
حسن ارشاد نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے سات مہینے قبل دوستوں کےکہنے پر یہ موبائل نگل لیا تھا۔ اس کا خیال تھا کہ قے آنے سے موبائل فون واپس باہر نکل آئے گا مگر ایسا نہیں ہوا اور اس نے اہل خانہ سے اس کا ذکر بھی نہیں کیا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں