خیبر پختونخوا کے عوام کا دوسرے صوبوں میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے کے رجحان میں اضافے پر کے پی حکومت نے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اورایکسائز ریونیو بڑھانے کیلئے نئی حکمت عملی طے کر لی۔
صوبے بھر میں ستر فیصد سے زائد گاڑیاں پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں رجسٹریشن کروائی جا رہی ہیں جس سے روڈ تو خیبر پختونخوا کے استعمال ہو رہے ہیں لیکن ریونیو دیگر صوبوں کو جا رہا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے عوام کو راغب حاصل کرنے کیلئے یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ گاڑیوں کو جہاں صوبے سے باہر شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وہیں بار بار چیکنگ سے سوار افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے بھی یونیورسل نمبر پلیٹس کے فیصلے کو خوب سراہا تاہم ان کا کہنا تھا کہ گاڑی خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ کرنے میں کوئی عار نہیں اگر نئی نمبر پلیٹس پر پولیس کی جانب سے تنگ نہ کیا جائے۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق یونیورسل نمبر پلیٹس میں سکیورٹی کے خصوصی فیچرز بھی متعارف کرائے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے، یونیورسل نمبر پلیٹس سے جہاں صوبے کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا وہیں سکیورٹی فیچرز سے چوری اور جعلی گاڑیوں کی نشاندہی بھی آسانی سے کی جا سکے گی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں