وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر پینل مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 'وائٹ کالر کرائم کے ذریعے ایک کھرب ڈالر کی منتقلی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر موثر اقدامات کرنے چاہئیں، اقوام متحدہ کو غیر قانونی رقوم کی منتقل روکنے کے لیے لائحہ عمل بنانا ہوگا جبکہ غریب اور ترقی پذیر ممالک سے لوٹی گئی رقوم کو فوری طور پر واپس کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ موثر اقدامات کے بغیر امیر اور غیرب میں فرق بڑھتا جائے گا، دنیا میں بڑھتی غربت سے عالمی امن کو بھی خطرہ ہے، موجودہ عالمی نظام میں سرمایے کی غیر منصفانہ تقسیم بڑا مسئلہ ہے اور زیادہ تر دولت دنیا کے 26 امیر ترین افراد کے ہاتھوں میں مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کےٹیکس چوری کےاقدامات کوروکاجائے، عالمی برادری کوانسدادمنی لانڈرنگ کیلئے مشترکہ اقدامات کرنےچاہئیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غریب اورترقی پذیرممالک سےلوٹی گئی رقم واپس کی جائے، غیرمنصفانہ سرمایہ کاری معاہدوں کو منصفانہ بناناہوگا، اقوام متحدہ کوغیرقانونی رقوم کی منتقلی روکنے کیلئے اقدامات کرناہوں گے،مؤثر اقدامات کیے بغیر امیر اور غریب کا فرق بڑھتا رہے گا۔

ان کا کہناتھاکہ ہماری حکومت کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے، ترقی پذیر ممالک کورونا وبا کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں، غیر منصفانہ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو منصفانہ بنانا ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے پر مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں، اقوام متحدہ کو ایک طریقہ کار وضع کرنا چاہیے جو غیرقانونی مالیاتی ترسیل سے نمٹنے کے لیے قائم مختلف سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کےکام کومربوط کرے اور اس کی نگرانی کرے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس پناہ گاہوں کے حکام اس طرح کے جرائم کرنے والوں، رقوم، حاصل کرنے اور استعمال کرنے والوں پر پرجرمانے عائد کریں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top