ذمہ دار ذرائع نے اجلاس کی اندرونی کہانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزرا کے درمیان ہونے والی روایتی نوک جھونک باقاعدہ تلخ جملوں میں تبدیل ہو گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے وفاقی وزیر اسد عمر سے شکوہ کیا کہ آپ ہمیں پورا ایجنڈا نہیں پڑھنے دیتے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسی دوران وفاقی وزیر اسدعمر نے وزیراعظم کے مشیر ندیم بابر کو بھی سنا دیں۔
ذرائع کے مطابق اسد عمر نے وزیراعظم کے مشیر پر الزام عائد کیا کہ آپ پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کے معاملے میں غلط بیانی سے کام لیتے ہیں۔ جس کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر ندیم بابرنے وفاقی وزیر اسد عمر پر الزام عائد کیا کہ میں نہیں، آپ غلط بیانی سے کام لیتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور کابینہ اراکین نے دونوں کو خاموش کرایا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں