وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی 94 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا ویکسین کی قیمت آٹھ ہزار400 روپے رکھی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف فیصلے ہوئے اور عام گفتگو بھی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں 17 نکات شامل تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں زیادتی کیسز کے قوانین کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں ںے تسلیم کیا کہ جنسی زیادتی کیسز کے ملزمان کو سخت ترین سزائیں ملنی چاہئیں۔
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ توانائی سیکٹرسے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں پاور سیکٹر سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باعث کمرشل صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انرجی سیکٹر کے مسائل سے عوام کو آگاہ کریں گے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں