لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اوروزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما طلال چودھری کا معزز خاتون ایم این اے کو ہراساں کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے۔ حکومت ایکشن لے گی اور خاتون کی ہر صورت حفاظت کرے گی۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حکومت اس پر ایکشن لے گی اور عائشہ صاحبہ کی اس غنڈا گردی سے ہر صورت حفاظت کرے گی فیصل آباد پولیس کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہیے۔ معزز رکن اسمبلی کے گھر پر پولیس سیکیورٹی تعینات کریں اور قانونی کاروائی کریں۔
ایک اور ٹویٹ میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم صفدر کو خدا کا خوف کرنا چاہئے، وہ ہراساں ہونے والی خاتون پر پریشر ڈال کر طلال کہ حق میں بیان دلوانے کی بجائے خاتون کا ساتھ دینا چاہئے ، طلال کو پارٹی رکنیت سے فارغ کرنا چاہئے۔ میری انفارمیشن کے مطابق خاتون کو پریشرائز کر کے طلال کہ حق میں بیان دلوایا جا رہا ہے۔


Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں