بھارت کے 44 بینکوں کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پیسہ دہشتگردی، منشیات، انڈین پریمیئر لیگ اور مالی فراڈ میں استعمال کیا گیا۔
فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ منی لانڈرنگ میں بھارتی نوادرات کے اسمگلر بھی ملوث ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی منی لانڈرنگ کا پیسہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2011 سے 2017 تک بھارتی بینکوں نے 5 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی جس کے لیے بھارتی بینکوں کی ڈومیسٹک برانچز نے فنڈز وصول کیے یا آگے بھجوائے اور ان بینکوں کی بیرون ملک برانچز کو استعمال کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشتبہ سرگرمیوں کی رپورٹ امریکی بینکوں نے فنانشل کرائمز انفورسمنٹ میں جمع کرائی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں