ٹوکیو: جاپانی کمپنی اوشیو نے دنیا کا پہلا اور ایسا خصوصی لیمپ تیار کیا ہے جس کی شعاعیں کروناوائرس کا خاتمہ کرسکتی ہیں، الٹرا وائلٹ شعائیں جہاں تک پہنچے گی وہاں سے وائرس مٹ جائے گا۔

کولمبیا یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کردہ کئیر 222 نامی یہ آلہ 254 نینو میٹر لہروں والی UV شعاعیں پھیلانے والے روایتی آلات کے برعکس 222 نینو میٹر UV شعاعیں پھیلاتا ہے۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لیمپ کے ذریعے ان جگہوں کو جراثیم یا دیگر مہلک وائرس سے پاک کیا جاسکتا ہے جہاں پر انسانوں کی موجودگی ہو جیسے دفاتر، تعلیمی ادارے یا پبلک ٹرانسپورٹ وغیرہ، الٹرا وائلٹ شعاعوں کی ویو لینتھ سے جراثیم اور وائرس ختم ہوجاتے ہیں۔ یہ ہرقسم کے 99 فیصد وائرس یا بیکٹریا کا خاتمہ کرتا ہے۔

اس لیمپ کی شعاعوں کی رینج تقریبا ڈھائی میٹر ہے اس درمیان موجود وائرس مر جائیں گے۔


انسان کو نقصان پہنچائے بغیر جراثیم کو مارنے والا یہ آلہ رش والی بسوں، ٹرینوں، لفٹوں اور آفسوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

کویوڈو خبر رساں ایجنسی کے مطابق 222 نینو میٹر UV شعاعوں کے انسانی صحت کے لئے مُضر نہ ہونے کی غیر جانبدارانہ ٹیسٹ کے ساتھ ہیروشیما یونیورسٹی کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے۔

3 لاکھ ین تقریباً 2 ہزار 860 ڈالر کے اور 1.2 کلوگرام وزنی کئیر 222 آلے کے لئے فی الحال صرف صحت کے اداروں کی طرف سے آرڈر وصول کئے جا رہے ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top