اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم اپنے خطاب میں دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج شب 9بج کر 45منٹ پر اقوام متحدہ (یو این) کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

منیر اکرم نے کہا کہ وزیراعطم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے،جس میں وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی آواز اقوام عالم تک پہنچائیں گے۔  میں بھارتی مظالم کو ایک بار پھر بےنقاب کریں گے جبکہ علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان غریب ممالک پر قرضوں سے متعلق بھی اظہار خیال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر ملک مسئلہ کشمیر کی حقیقت سے آگاہ ہے مگر مفادات کی وجہ سے کئی ممالک کے مسئلہ کشمیر پر منہ بند ہیں تاہم مسئلہ کشمیر پر چپ رہنے والے ممالک کو شرمندگی ہوگی۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے، مسئلہ کشمیر سے متعلق یو این سیکریٹری جنرل کا 8 اگست کا بیان واضح ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا یہ سالانہ اجلاس اس بار ورچوئلی منعقد کیا جا رہا ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top