دنیائے کرکٹ سے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی۔ نیوزی لینڈ کی حکومت نے کرکٹ بورڈ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے سیریز کی اجازت دیدی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس سال کے آخر میں 2 ٹیسٹ اور 3ٹی ٹوینٹی میچز کے لئے نیوزی لینڈ جانا ہے۔ اس حوالے سے اب نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہوم سیریز کے انعقاد کیلئے حکومتی اجازت کی تصدیق کردی ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز حکومت کے طے کردہ پروٹوکولز کےتحت کھیلی جائے گی، سیریزکا شیڈول آئندہ ہفتے جاری ہوگا۔
کورونا وائرس کی نئی لہرکی وجہ سے نیوزی لینڈ نےغیرملکیوں کیلئےاپنےبارڈرزبند کررکھےہیں،نیوزی لینڈ موجودہ حالات میں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرنےوالاتیسراملک ہوگا۔
اس سے قبل انگلینڈنے ویٹز انڈیز،پاکستان اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی میزبانی جبکہ پاکستان آئندہ ماہ زمبابوے کیخلاف سیریزکی میزبانی کرنے گا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں