عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی جس کی رقم خیبر پختونخوا میں ہائیڈرو پاور اور سولر منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔

فنڈز کی منظوری واشنگٹن میں عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دی۔

نجی نیوز کے مطابق رقم پختونخوا میں ہائیڈرو پاور اور قابل تجدید توانائی منصوبے پر خرچ کی جائے گی ، عالمی بینک نے کہاہے کہ منصوبے پر عملدرآمد سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی ، مہنگے درآمدی فیول پر انحصار کم ہو گا۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا پہلا جائزہ مکمل کر لیا۔

کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کے مطابق منصوبے پر عمل درآمد سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور مہنگے درآمدی فیول پر انحصار کم ہوگا۔

پاکستان کو 2030 تک کم کاربن کی حامل معیشت بننے میں مدد ملے گی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی آئے گی۔

صوبے میں مقامی افراد کو روزگار ملنے کے ساتھ معاشی ترقی ممکن ہوگی جبکہ سیاحتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

عالمی بینک نے بتایا کہ لوگوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ٹریننگ پروگرام بھی منصوبے کا حصہ ہے جس پر عمل درآمد سے پاکستان کی بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top