رپورٹ کے مطابق جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ محکمہ تعلیم نے 7 اسکول گلگت بلتستان، 4 ہنزہ اور 7 اسکردو میں بند کیے۔
گلگت بلتستان کے قائم مقام وزیراعلیٰ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں کووِڈ 19 کیسز کی دوبارہ آمد خطرناک ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب تک 90 سے زائد طلبہ اور اساتذہ کووڈ 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔
آج ملک بھر سے کورونا کیسز کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔
آج 25ستمبر بروز جمعےکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ
جاری ہے،پاکستان میں آج کورونا کے مزید 342نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہلاکت ہوئی۔
پنجاب میں178،بلوچستان میں 73،اسلام آباداورگلگت بلتستان میں36،36اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 19کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے گلگت بلتستان میں ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ35ہزار246 ہوگئی جبکہ پنجاب میں98ہزار864افرادکورونا کا شکار ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں 37ہزار525، اسلام آباد میں 16ہزار324، بلوچستان میں 14ہزار838، گلگت بلتستان میں 3608 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2610 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید07مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 6444 ہو گئی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں