سعودی خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی اور کورونا احتیاطوں کے ساتھ عمرہ کے سفر کی بتدریج بحالی کے
اس حوالے سے وزارت حج و عمرہ ایک ایپ جاری کرے گی جس کے ذریعے عمرہ کے خواہشمند افراد اپنی آسانی کو پیش نظر رکھتے ہوئےعمرہ ادا کرنے کی تاریخ اور وقت کا تعین کریں گے۔ عمرہ پروگرام میں 30 سے زیادہ سعودی اور عالمی کمپنیوں کو کام کا موقع دیا جائے گا۔
پروگرام کو حتمی شکل دیدی ہے اور جلد عمرہ سروس کا آغاز ہوجائے گا۔
عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کو سعودی عرب پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی، زائرین کی اسکریننگ کی جائے گی اور معمولی علامت پر بھی دوبارہ زائرین کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وبا کے باعث 26 فروری سے عمرے اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے سعودی عرب آمد پر تاحکم ثانی عارضی پابندی عائد تھی اور رواں برس حج میں بھی سعودیہ میں مقیم صرف چند ہزار غیر ملکی تارکین وطن نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے حج ادا کیا تھا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں