اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔ ابھی تو میں نے صرف ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے، ٹیلیفون ڈیٹا آؤٹ کردیا تو اس ملک میں قیامت آجائے گی اور میں اگر چاہوں تو مشرف کا بھی سارا کھاتہ بھی آؤٹ کرسکتا ہوں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے برے دن ہیں۔ ملک میں کرپشن سے جو کچرا پھیلا ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان اسے ختم کریں گے۔

لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو تقریر کی وہ جندال کی تھی۔ اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ دھرنا ہوگا نہ استعفے ہونگے۔ یہ لوگ کسی کیخلاف تحریک اعتماد نہیں لائیں گے۔ اپوزیشن صرف سینیٹ انتخابات سے قبل دھینگا مشتی چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے مریم نواز نے نکلوایا، اس نے پہلے بھی ن لیگی قائد کو مروایا اور اب بھی مروائے گی، جن فلیٹوں سے یہ خطاب کررہے ہیں، یہ لوگوں کا پیسا ہے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ پاک فوج کے ترجمان ہیں ’را‘ کے ایجنٹ نہیں، نواز شریف نے جو تقریر کی وہ مودی اور جندل کی تقریر تھی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آخر کار ہر آدمی یہ کہ رہا ہے کہ اپنی فوج کے سربراہ اور انٹرسروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات میں کیا برائی ہے یہ تو اعزاز کی بات ہے اس میں شرماتے کیوں ہیں مجھے تو خوشی ہے آپ ملتے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ’فوج ڈیموں کی تعمیر، کورونا سے جنگ اور سیلاب میں ساتھ کھڑی ہوتی ہے،

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے برے دن ہیں، ان دونوں کے بیچ سے عمران خان نے وکٹ نکالی ہے، اپوزیشن جماعتیں استعفیٰ دیں گی، نہ ہی دھرنا اور نہ ہی عدم اعتماد کی تحریک لائیں گی۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ میرا دل شہباز شریف کے ساتھ ملا ہوا ہے، جو میری پارٹی کا آدمی ہے، ملک میں مہنگائی ہے، کیسے انکار کردوں کہ مہنگائی نہیں ہے؟، سپریم کورٹ کے کہنے کے باوجود ریلوے ملازمین کو نہیں نکالا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک سے کرپشن ختم کرکے دم لے گا، جو کرپشن کا گند کچرا ختم کرنے کے لیے درخت لگارہا ہے، چور ڈاکو جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ سب جیل میں ہوں گے، کپتان کی قیادت میں اس مافیا کو شکست ملے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عسکری قیادت اور پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی۔

عسکری قیادت کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کے حوالے سے وزیرریلوے شیخ رشید کاکہنا ہے کہ شہباز شریف، بلاول بھٹو، سراج الحق سمیت عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما بھی شریک تھے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top